ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر مبنی مصر کے اقدام کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کل ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف شام کی فوج کی مسلسل کامیابیوں کے بعد مصر کے صدر محمد مرسی دمشق کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر منقطع کرنے کے اعلان کے ذریعے شام مخالف امریکی اور اسرائيلی سازشی محاذ میں شامل ہوگۓ ہیں۔شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں قاہرہ کے اس اقدام کو غیر ذمےدارانہ قرار دیا گيا ہے ۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت اور نوفلائی زون قائم کرنے پر مبنی مصر کے صدر کا مطالبہ درحقیقت شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے اور یہ اسرائیل ، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے مفاد میں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430601
شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے مصرکے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمےدارانہ اقدام قرار دیا ہے۔